جیکب آباد ،عدالت نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی ضمانت مستر کر دی

بدھ 2 اگست 2017 21:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) جیکب آباد کی عدالت نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی ضمانت مستر کر دی تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد کی عدالت نے مشتاق شیخ کے کیس میں میونسپل کمیٹی جیکب آباد کے چئیر مین میر عباس جکھرانی کی ضمانت مستر کردی گزرشتہ روز میونسپل چئیرمین کیس کی شنوائی پر عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ضمانت مسترد کی اس کیس میں اس وقت کیڈی ایس پی سٹی رانا نصر اللہ ایس ایچ او سٹی انوربروہی سمیت ایاز پٹھان اور دیگر پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں جنہوں نے ہائی کورٹ سے ضمانت کرائی ہوئی ہے کیس کی پیروی مشتاق شٰیخکی والدہ کررہی ہے اسکا کہنا ہے کہ میر ے بیٹے کو پولیس حراست میں تشد د کرکے قتل کیا گیا ہے جس میں میر عباس جکھرانی اور پولیس اہلکار ملوث ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں