وزیر اعلی کمپلینٹ سیل انچارج میرفہد خان جکھرانی کا سول ہسپتال جیکب آباد کا دورہ

ڈاکٹرز اور مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ،مریضوںکے لیے دوایئر کولر اورمختلف وارڈزکے لیے بیڈشیٹ دینے کااعلان

جمعرات 3 اگست 2017 22:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء)وزیر اعلی کمپلینٹ سیل کے انچارج کا دورہ سول اسپتال ایم ایس کی بریفنگ سول اسپتال میں ڈاکٹرز کا فقدان تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کمپلینٹ سیل کے انچارج میرفہد خان جکھرانی نے سول اسپتال جیکب آبادکادورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر انہوںنے مریضوںکے لیے دوایئر کولر اورمختلف وارڈزکے لیے بیڈشیٹ دینے کااعلان کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف لغاری نے میرفہد خان جکھرانی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ جیکب آباد سول اسپتال میں ڈاکٹرز کافقدان ہے جیکب آبادکے ڈاکٹرزکو پروموشن دینے کے بعد ان کو سول اسپتال سے تبادلہ کردیاگیاہے ان کی جگہ پر کسی ڈاکٹر کوتعینات نہیں کیاگیا سول اسپتال میں ڈائیلاسز اورامراض چشم کی او ٹی گزشتہ پانچ سالوں سے بندہے جبکہ ڈائناکالوجسٹ ،پیڈیاٹرکس ،آرتھوپیڈک ،پیتھالوجسٹ ،ریڈیالوجسٹ سمیت کئی شعبوں کے ماہر ڈاکٹرزموجود نہیں اس موقع پر شکاتی سیل کے انچار ج فہد خان نے ایم ایس کو یقین دلایاکہ وہ رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی سے ملاقات کرکے سول اسپتال کے جوبھی مسائل ہیں ان کو جلد حل کرانے کی کوشش کروں گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں