جیکب آباد، شہر سے گزرنے والی نہر کو 20فٹ کاشگاف ،درجنوں گھر اورزرعی اراضی زیر آب

جمعہ 4 اگست 2017 18:21

جیکب آباد، شہر سے گزرنے والی نہر کو 20فٹ کاشگاف ،درجنوں گھر اورزرعی اراضی زیر آب
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) شہر سے گزرنے والی نہر کو 20فٹ کاشگاف درجنوں گھر اورزرعی اراضی زیر آب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے محلہ احمدمیاں سومرو میں شہبازبیس کے قریب احمد میاں شاخ کو شام کے وقت 20فٹ شگاف لگا تو علاقہ مکینوں میں خوف پھیل گیا شگاف سے محبت علی بروہی ،لیاقت علی ،منظور الٰہی بخش ،خالد ،رضوان اور دیگرکے گھر وں سمیت زرعی اراضی زیر آب آگئی اطلاع کے باوجود آبپاشی حکام کے نہ پہنچنے پر وارڈ ایک کے ممبر میر ہارون رشید سومرونے علاقہ مکینوں کے ہمراہ شگاف کو بندکیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں