جیکب آباد:یوم شہداء پولیس منایاگیا ،افسران نے شہید اہلکاروں کے قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی

جمعہ 4 اگست 2017 18:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) جیکب آبادمیں یوم شہداء پولیس منایاگیا افسران نے شہید اہلکاروں کے قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں یوم شہداء پولیس بھرپور اندازمیں منایاگیا پولیس ہیڈکوارٹرمیں شہید اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزنے شہید اہلکاروں کے قبروں پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی جبکہ پولیس افسران نے ٹھل ،گڑھی خیرو، جیکب آباد کے عمارتوں ،تھانوں پر 4اگست یوم شہداء پولیس کے بینر آویزاں کیے ایس ایس پی جیکب آباد سرفرازنوازشیخ کے مطابق ضلع جیکب آبادکے 85شہید پولیس اہلکارہیں پولیس نے مختلف محاذوں پربہادری اورجہاں فشانی سے لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی سلامتی اوراستحکام کے لیے اپنا کردار اداکیا ہمیں سندھ پولیس کے شہداء پر فخرہے پولیس نے عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں