ْجیکب آباد، سجاد بروہی تشدد کیس میں ایس ایچ او سٹی سمیت 6اہلکاروں کے خلاف کیس داخل کرنے کاحکم

ہفتہ 5 اگست 2017 21:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) سجاد بروہی تشدد کیس میں ایس ایچ او سٹی سمیت 6اہلکاروں کے خلاف ہائی کورٹ کی جانب سے کیس داخل کرنے کاحکم تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس کے مبینہ تشدد میں فوت ہونے والے سجاد بروہی کے کیس کی سماعت ہائی کورٹ لاڑکانہ میں ہوئی جس میں عدالت نے ایس ایچ اوسٹی غضنفر بھٹو سمیت 6اہلکاروں پر کیس داخل کرنے کا حکم دیا اس سلسلے میں سجاد بروہی کے بھائی طارق بروہی نے بتایاکہ پولیس کے بہیمانہ تشدد میں ہمارابھائی فوت ہواہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں