جیکب آباد،شہر کی اہم شاہراہ سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی

شہریوں کو آمدورفت میں دشواری ۔سیوریج کاپانی نہ نکالنے پر روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا

ہفتہ 5 اگست 2017 21:03

ْ جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) جیکب آبادشہر کی اہم شاہراہ سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی شہریوں کو آمدورفت میں دشواری سیوریج کاپانی نہ نکالنے پر روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگاتفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرکے وسط میں سے گزرنے والی اہم شاہراہ قائداعظم روڈ سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی سیوریج کاپانی روڈ پر تالاب کی صورت میں جمع ہوگیاہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور پیدل چلنے والوں کو سخت دشواری کاسامناہے روڈ پرجمع پانی بلدیہ عملے کی جانب سے نہ نکالنے کی وجہ سے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اہم شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے جس پر شہریوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیہ عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے نساسک کی مخالفت کرنے والے اب بلدیہ کی ناقص کارکردگی پر کیوں خاموش ہیں بلدیاتی نمائندے عوام سے ووٹ لے کر غائب ہوگئے ہیں عوامی خدمت کے دعوے اب انہیں یاد نہیں عوام کے مسائل کون حل کرے گا کوئی شکایت سننے اورمسائل حل کرنے کو تیارنہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں