جیکب آباد، عدالت کا پنچائت کے صدر سمیت 10افراد کے خلاف کیس داخل کرنے کا حکم دیا

ہفتہ 5 اگست 2017 21:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) عدالت کا پنچائت کے صدر سمیت 10افراد کے خلاف کیس داخل کرنے کاحکم ہندوعورت کی درخواست پر ایسا حکم دیا تفصیلات کے مطابق سیکنڈ سول جج وجڈیشل مجسٹریٹ جیکب آباد کی عدالت نے ہندوعورت نرملا کی ڈائریکٹ شکایت پر پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی سمیت 10افراد کے خلاف کیس داخل کرنے کاحکم دیااس سلسلے میں ہندوعورت نرملا کے وکیل ایڈوکیٹ زیڈ اے چنہ نے بتایاکہ مہاراج آنند رام کی بیوی نرملا پر کیس میں نامزد افراد نے تشدد کرکے گھر کو مسمار کیا جس پر عدالت نے کیس داخل کرنے کاحکم دیا وارنٹ کے اجراء کے بعد پنچائت کے صدر لعل چند ودیگر نے عدالت میں پیش ہوکر ضمانت کرائی ہے جس کے بعد کیس کی سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں