جیکب آباد، پی پی شہید بھٹو کے رہنماء کی گرفتاری پر گڑھی خیرو میں شٹر ڈائون ہڑتال

ہفتہ 5 اگست 2017 21:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) پی پی شہید بھٹو کے رہنماء کی گرفتاری پر گڑھی خیرو میں شٹر ڈائون ہڑتال تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو گڑھی خیرو کے صدر عارف عمرانی کی بلاجوازگرفتاری کے خلاف کارکنان نے گڑھی خیرومیں احتجاجی جلوس نکال کر شہداد کوٹ روڈ پر دھرنادیا جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے عارف عمرانی کی رہائی کا مطالبہ کیا دوسری جانب پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی نے عارف عمرانی کی گرفتاری کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کارکنان کو ہراساں کیاجارہاہے وڈیرے کے کہنے پر ہمارے کارکنان اور کونسلرزکو بلاجوازگرفتارکیاجارہاہے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او گڑھی خیرو خود عدالت کے مفرورہیں جو ہمارے کارکنان کو گرفتارکررہے ہیں انہوںنے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ندیم قریشی نے کہا کہ اگرعارف عمرانی کو فوری رہانہ کیاگیاتو پی پی شہیدبھٹو کی جانب سی(آج)پورے ضلع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں