جیکب آباد، یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے سابقہ ڈی سی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

جمعہ 11 اگست 2017 20:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے سابقہ ڈی سی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سول اسپتال اور جمس کو بہتر کرنے کی کوشش کی :آغاشاہنوازبابر تفصیلات کے مطابق تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آبادکی جانب سے سابقہ ڈی سی آغاشاہنوازبابر کے اعزازمیں ڈی ایس ایس آفس میں الوادعی پارٹی کاانعقاد کیاگیا جس میں مختیار کار ابوبکرسدھایو، زاہد حسین رند،وسیم عباس، ذوالفقار اچکزئی ،فتح محمد ابڑو، آصف لاشاری ،وکی وادھوانی ،جیش تلسی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمن آفریدی نے آغاشاہنوازبابر کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی سی جیکب آباد آغاشاہنوازبابر نے کہاکہ سول اسپتال اور جمس کو بہتر کرنے کی کوشش کی میڈیا کی نشاندہی پر تھیلیسمیا کے مریضوں کو فنڈزکی فراہمی کے لیے اقدامات کیے مولاداد کے بی ایچ یو کو فعال کیا جلد جیکب آبادکے تمام بی ایچ یوز 24گھنٹے سروس شروع ہوجائے گی بی ایچ یوزکو سولر پر کردیاگیاہے ایم اینڈ آرکے تحت شہر کے روڈ تعمیر کروائے بلدیہ کو مستحکم کیا کوشش رہی کہ عوام کو ریلیف دیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں