جیکب آباد: کالج لیبارٹری اسٹاف کا پروموشن نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 11 اگست 2017 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) کالج لیبارٹری اسٹاف کا پروموشن نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق سندھ کالج لیبارٹری اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ترقی نہ ملنے کے خلاف ٹھل میں ریجنل صدر عبدالکریم مغل کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے دھرنادیاگیا مظاہرین نے سخت نعریبازی کی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالکریم مغل ،محمد شریف جمالی ،غلام حیدر منجھو ،غلام رسول ،یعقوب نوناری ،شعیب سرکی ،نزاکت سومر و ،نیاز کھوسو اوردیگرنے کہاکہ لاڑکانہ ریجن کے ڈائریکٹر نے 2013کے نوٹیفکیشن کے تحت سینئر لیبارٹری اسسٹنٹ کے اسکیل 9اور11کی اسامیوں پر سینارٹی کے تحت ترقی نہ دے کر اب تک نئی بھری ہیں اورنہ ہی 2016کی ڈی پی سی بٹھائی ہے اس وقت لاڑکانہ ریجن میں 11ویں اسکیل کی 5اور 14ویں اسکیل کی 9اسامیاں خالی ہیں جس پر فوری ترقی دے کر مقرری کی جائے انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت محکمہ تعلیم میں اسکول لیبارٹری اسسٹنٹ کو 15ویں اسکیل میں ترقی دی ہے اورکلرکس کو 11,9,7کے بجائے 16,14پر مقرر کیاہے پر کالج لیبارٹری اسسٹنٹ کو نہ ٹائم اسکیل دیاجارہاہے اور نہ ہی کلرکس کی طرح اپ گریڈ کیاجارہاہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ کالجزکے لیبارٹری اسسٹنٹ کو فوری اپ گریڈکرکے ٹائم اسکیل اور لیب اٹینڈنٹ کو چھٹے اسکیل میں مقررکرکے 11ویںگریڈ تک ترقی دی جائے تاکہ سندھ میں کام کرنے والے لیبارٹری اسٹاف میں پھیلی بے چینی ختم ہو۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں