جیکب آباد میں جشن آزدی کے موقع پر نمائش گرائونڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا

جمعہ 11 اگست 2017 22:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اہم اجلاس بحریہ کالج میں مرکزی تقریب اور نمائش گرائونڈ میں آتش بازی کرانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو کی صدار ت میں ہوا جس میں بلدیہ کے وائس چیئر مین آصف مغیر ی،اے ڈی سی بلال سلیم ،ابوبکر سدھایو ،مختلف محکموں کے افسران ،نجی اداروں کے سربراہ ،صحافی عبدالرحمن آفریدی ودیگرنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہاکہ یوم آزادی کے دن ہر پاکستانی کو یہ عزم کرنا چاہیے کہ سب مل کر ملک کی بقاء وترقی کے لیے جدوجہد کریں جس طرح ہم اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح ہمارا ملک بھی ہمارے گھر کی طرح ہے ایسے کام کریں کہ آنے والی نسل فخر کرے یوم آزادی کی مرکزی تقریب بحریہ کالج میں منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیا جہاں مختلف سرکاری ونجی اسکول کے طلبہ یوم آزادی کے حوالے سے ٹیبلو ،قومی نغمے پیش کریں گے تقاریری مقابلے بھی ہوںگے 13اگست کی شام نمائش گرائونڈ میں آتش بازی ہوگی صبح کا آغاز پاکستان کے لیے خصوصی دعاکے لیے کیاجائے گا مریضوں اور قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی طلبہ میں کرکٹ ،فٹبال ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے ڈی سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ آئیں مل کر یوم آزادی کا جشن منائیں گھروں پر چراغاں کریں اور سواریوں پر قومی پرچم لہرائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں