آزادی نعمت ہے اس کی قدر کی جائے ،ڈپٹی کمشنر کا بحریہ کالج میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

پیر 14 اگست 2017 20:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء)بحریہ کالج میں جشن آزادی کی تقریب ڈپٹی کمشنر نے قومی پرچم لہرایا آزادی نعمت ہے اس کی قدر کی جائے نعیم سندھو ڈپٹی کمشنر کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے بحریہ کالج میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے قومی پرچم لہرایا اس موقع پر ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ ،پی پی کے ضلعی صدر میر لیاقت خان لاشاری ،اتحاد اہلسنت کے پیر سید اعجازعلی شاہ ،ابو بکر سدھایو ،میڈم قمر بانو سمیت ضلع کے افسران ،شہریوں ،اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں طلبہ وطالبات نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے جشن آزادی کے حوالے سے طلبہ میں تقاریر کامقابلہ بھی ہوا پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات میں ڈی سی اور ایس ایس پی نے انعامات تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہاکہ آزادی بڑی نعمت ہے اس کی قدر کی جائے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی جس کے بعد آج ہم آزاد فضامیں سانس لے رہے ہیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہر ایک فرد کو اپنا اپنا کردار ایمانداری سے اداکرنے کی ضرورت ہے جب ہم مل کر کام کریں گے تو کوئی اٹھنے والی میلی آنکھ ہمار اکچھ نہیں بگاڑ سکتی آئیں آج اس موقع پر تجدید عہد وفاکریں کہ ملک کی سلامتی ،استحکام کے لیے مل کر جدوجہد کریں گیا آخر میں ملک کی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی بعدازاں ڈی سی محمد نعیم سندھو ،ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ ،اے سی بلال سلیم نے ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کرکے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اورانہیں مبارکباد دی علاوہ ازیں 14اگست کی رات بینظیر پارک میں جشن آزادی کی خوشی میں آتشبازی کا اہتمام کیاگیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے شرکاء کے ہمراہ آزادی کیک بھی کاٹا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں