انیلہ دھرپالی کیس میں جے آئی ٹی نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

انیلہ کے قتل میں ٹھیکیدار رزاق بہرانی، مقتولہ کے والد بھائی اور عزیز ملوث ہیں مقتولہ کی لاش یا قبر کے متعلق بھی یہی بتا سکتے ہیں،رپورٹ

بدھ 16 اگست 2017 22:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) انیلہ دھرپالی کیس میں جے آئی ٹی نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،ایس ایس پی کے لیٹر پر ٹھیکیدار کا شناختی کارڈ بلاک، رزاق بہرانی سمیت دیگر ملوث ہیں ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کی گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈنگر محلہ کی رہائشی انیلہ دھرپالی کے قتل کیس کی عدالت کے حکم پر ڈی آئی جی کی جانب سے تشکیل کردہ ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ کی سربراہی میں تشکیل کردہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انیلہ کے قتل میں ٹھیکیدار رزاق بہرانی، مقتولہ کے والد بھائی اور عزیز ملوث ہیں مقتولہ کی لاش یا قبر کے متعلق بھی یہی بتا سکتے ہیں مقتولہ کے والد بھائی اور عزیز پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ کیس میں نامزد ٹھیکیدار عبدالرزاق بہرانی فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے پر وہ ہاتھ نہ آیا اس لئے عبدالرزاق بہرانی کے سرنڈر نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو ملزم کے ٹھیکے منسوخ کرکے ادائیگی روکنے محکمہ روینیو کو جائداد کے متعلق تفصیلات فراہم کرنے اور چیئرمین نادرا کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے لکھا تھا جس پر نادرا نے عبدالرزاق بہرانی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے ڈی سی نے بھی محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ٹھیکیدار کے ٹھیکے منسوخ کرکے ادائیگی نہ کرنے کے متعلق لیٹر لکھا ہے جس کی کاپی ہمیں بھی دی گئی ہے اگر اس کے باوجود عبدالرزاق بہرانی کو ٹھیکے دیئے گئے اور کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ہم نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے اب عدالت کا جو حکم ہوگا اس پر عمل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں