ضلع جیکب آباد کے 1291 غیر حاضر اساتذہ مفرور قرار

فہرست ڈی سی کے حوالے، بائیو میٹرک کا کمال مردم شماری میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو بھی مفرور بنا دیا، اساتذہ یونین کا احتجاج

بدھ 16 اگست 2017 22:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) ضلع جیکب آباد کے 1291 غیر حاضر اساتذہ مفرور قرار،فہرست ڈی سی کے حوالے، بائیو میٹرک کا کمال مردم شماری میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو بھی مفرور بنا دیا، اساتذہ یونین کا احتجاج، بائیومیٹرک کے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق بائیو میٹرک کی رپورٹ کے تحت ضلع جیکب آباد کے 1291 اساتذہ کو غیر حاضر اور مفرور قرار دیا گیا ہے ، ایسی فہرست چیف مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو دی گئی ہے یہ رپورٹ مئی کے مہینے کی ہے ایسی اطلاع پر اساتذہ تنظیموں نے سخت احتجاج کیا ہے گسٹا کے ثناء اللہ اوستہ،یار محمد لاشاری نے بتایا کہ مردم شماری کی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو بھی غیر حاضر کرنے کی رپورٹ دی گئی ہے جو سراسر ذیادتی ہے بائیومیٹرک کا یہ کارنامہ قابل افسوس ہے رابطہ کرنے پر چیف مانیٹرنگ آفیسر جیکب آباد سعید میمن کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر نے جو ہمیں بتایا وہی رپورٹ دی ہے میں کراچی ٹریننگ میں ہوں یہ رپورٹ پورے ضلع کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر انتظار حسین چھلگری نے رابطہ کرنے پر کہا کہ مردم شماری کی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو بائیو میٹرک کی جانب سے غیر حاضر کرنا قابل حیرت ہے مئی کے مہینے میں تحریک کے سلسلے میں 15اور 26مئی کو اکثر اساتذہ چھٹیوں پر تھے پر ان کی چھٹی قبول نہیں کی گئی انہیں بھی غیر حاضر کیا گیا ہے حالانکہ صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری سے مذاکرات میں یہ طے ہوا تھا کہ ان دنوں میں اساتذہ کو غیر حاضر نہیں کیا جائے گا لیکن اس کے باوجود ایسا کرنا قابل افسوس ہے یہ تو پر امن ماحول کو بگڑانے کی کوشش ہے یہی رویہ رہا تو پھر ہم بائیو میٹرک کا بائیکاٹ کریں گے اور انہیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیں گے ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں