جیکب آباد، ڈپٹی کمشنر کا اچانک سول ہسپتال کادورہ ، صفائی کے فقدان اور جنریٹر نہ چلانے پر ایم ایس پر برہم

جمعرات 17 اگست 2017 23:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر نے جمعرات کو اچانک سول اسپتال کادورہ کیا اور صفائی کے فقدان اور جنریٹر نہ چلانے پر ایم ایس پر برہم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو نے گذشتہ روز اچانک سول اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کی ڈی سی سے سول اسپتال میں صفائی نہ ہونے گندگی اور بجلی بند ہونے اوقات میں جنریٹر نہ چلانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انچارج ایم ایس ڈاکٹر صادق لاشاری سے سختی باز پرس کی ،اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سانون شیخ بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس اور ڈی ایچ او کو سول اسپتال کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں