جیکب آباد ،عوام کے محافظ خود لٹ گئے، پولیس چوکی سے کلاشنکوف چوری، ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) جیکب آباد میں عوام کے محافظ خود لٹ گئے، پولیس چوکی سے کلاشنکوف چوری، ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا ایک اہلکار کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عوام کے محافظ خود لٹ گئے ہیں،جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے تھانہ تاجو دیرو کی کھیر تھر پولیس چوکی سے نامعلوم چور پولیس اہلکار ہمت علی بروہی کی کلاشنکوف چوری کرکے فرار ہوگئے ایسی اطلاع کا ایس ایس پی سرفراز نوازشیخ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں