جیکب آباد، مہر شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

جمعہ 18 اگست 2017 16:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) مہر شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے آباد تھانہ کی حدود میں مہر شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر جیکب آباد سے کراچی جانے والی تیزرفتار مسافرمری کوچ روڈ کراس کرنے والے 26سالہ نوجوان ٹکر ماردی جس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا واقع کے بعد ڈرائیور کوچ چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے کوچ اپنی تحویل میں لے لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں