جیکب آبادمیں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ،کئی علاقے دوماہ سے گیس کی فراہمی سے محروم

ہفتہ 19 اگست 2017 22:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) جیکب آبادمیں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا کئی شہری علاقے دوماہ سے گیس کی فراہمی سے محروم فیملی لائین محلہ کی عورتیں سڑکوں پر نکل آئیں ایس ایس جی سی حکام کے خلاف نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا فیملی لائین ،اے ڈی سی کالونی ،صرافہ بازار ،پیٹی بازارڈنگر محلہ سمیت کئی علاقے دوماہ سے گیس کی فراہمی سے محروم ہیں شکایات کے باوجود ازالہ نہ کرنے پر گزشتہ روزفیملی لائین محلہ کی خواتین معصوم بچوںسمیت سڑکوں پر نکل آئیں فیملی لائین کی مسرت خاتون ِ،حسنہ ،سرداراں اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس جی سی حکام کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین کا کہناتھاکہ ایس ایس جی سی حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے دوماہ سے گیس کی فراہمی بند ہے دفتر کے چکر لگالگاکر تھک گئے ہیں کوئی سننے والا نہیں افسران روزٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس جدیددورمیں بھی شہری علاقے گیس کی فراہمی سے محروم ہیں اور لکڑیاں جلانے پر مجبورہیں انہوںنے کہاکہ ایس ایس جی سی حکام کارویہ قابل افسوس ہے اگروہ کام نہیں کرسکتے تو پھرکرسی چھوڑدیں یا پھر چوڑیاں پہن لیں خواتین نے کہاکہ اگر گیس کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو سوئی گیس آفس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں