وکرم حملہ کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت کیس میں نامزد ملزمان پیش اگلی سماعت 8ستمبر کوہوگی

جیکب آبادمیں اقلیتوں کے ساتھ غنڈہ گردی کا نوٹس لیاجائے :وکرم کنگرانی

پیر 21 اگست 2017 21:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) وکرم حملہ کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت کیس میں نامزد ملزمان پیش اگلی سماعت 8ستمبر کوہوگی جیکب آبادمیں اقلیتوں کے ساتھ غنڈہ گردی کا نوٹس لیاجائے :وکرم کنگرانی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدودمیں ہندونوجوان وکرم کنگرانی پر حملے کے کیس کی سماعت لاڑکانہ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں کیس میں نامزد ملزم سمیع سرہیو اپنے بھائی سمیت پیش ہوئے جس کے بعد سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی گئی اس سلسلے میں وکرم کنگرانی نے بتایاکہ جیکب آبادمیں اقلیتوں سے غنڈہ گردی کانوٹس لیاجائے اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیاجائے اقلیتوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں اوردھمکایاجارہاہے پولیس بھی ایسے غنڈوں اورمسلح افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاںہیں جس کے باعث اقلیت سمیت عام شہری بھی خوف اور عدم تحفظ کاشکار ہیں میرے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے امید ہے کورٹ ملزمان کو سزادے کر اس کاازالہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں