جیکب آباد، نجی سکول کی عمارت پر بااثرافراد کے قبضے کے خلاف طلبہ کا پرنسپل کی قیادت میں ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج

منگل 22 اگست 2017 19:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) نجی اسکول کی عمارت پر بااثرافراد کے قبضے کے خلاف طلبہ کا پرنسپل کی قیادت میں ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج دھرنا نعریبازی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ روڈ پر واقع نجی اسکول اسلامیہ ماڈل پبلک اسکول کی عمارت پر بااثرکی جانب سے قبضہ کرکے تالے لگانے کے خلاف طلبہ نے پرنسپل محمد پنھل لاشاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنادیا اور قبضے کے خلاف سخت نعریبازی کی پرنسپل محمد پنھل لاشاری کاکہناتھاکہ اسکول کے دروازوں پر علاقے کے بااثر شخص اصغر شاہ نے تالے لگادیے ہیں اور قبضہ کرنا چاہتاہے دوروزسے طلبہ تعلیم سے محروم ہیں قبضہ ختم کراکر مسئلہ حل کیاجائے یہ زیادتی ہے ایس ایس پی نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں