امریکی دھمکی کے بعد سول وملٹری تعلقات کی بہتری خوش آئند ہے ،امریکی امداد کو اب ’’نومور ‘‘کہہ کر خیر آباد کیاجائے

نیٹو سپلائی کی بحالی اورروکنے کی اہلیت نہ اپوزیشن میں ہے نہ حکومت میں ، ،سندھ میں ’’مردم شماری ‘‘ہوئی ہے ’’مرد وزن ‘‘شماری نہیں ہوئی حالانکہ تیسری جنس کی تعداد بھی بتائی گئی ہے ، امریکی امداد کی آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے ،کرپشن کے ناسور کے جراثیم لندن اور سرے محل سے تعلق رکھتے ہیں سیکرٹر ی اطلاعات جمعیت علمائے اسلام حافظ حسین احمدکی صحافیوں سے گفتگو

پیر 28 اگست 2017 22:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات وسا بق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ امریکی دھمکی کے بعد سول اورملٹری تعلقات کی بہتری خوش آئند ہے ،امریکی امداد کو اب ’’نومور ‘‘کہہ کر خیر آباد کیاجائے ،نیٹو سپلائی کی بحالی اورروکنے کی اہلیت نہ اپوزیشن میں ہے اورنہ حکومت میں ہے ،سندھ میں ’’مردم شماری ‘‘ہوئی ہے ’’مرد وزن ‘‘شماری نہیں ہوئی حالانکہ تیسری جنس کی تعداد بھی بتائی گئی ہے ، امریکی امداد کی آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے،کرپشن کے ناسور کے جراثیم لندن اور سرے محل سے تعلق رکھتے ہیں وہ پیر کے روز جیکب آبادکے صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ،انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کو تسلیم کرلے اگروہ طاقت کے بل بوتے پر اس خطے کو جنگ کا اکھاڑابناناچاہتے ہیں تو اس سے پہلے اسے سویت یونین کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے ،جنرل مشرف کا امریکہ کی دھمکی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کاخمیازہ یہ خطہ بھگت رہاہے جنہوںنے در ددیا اب وہ دوابھی دے رہے ہیں ،موجودہ خاقان حکومت کے لیے امریکہ کی موجودہ دھمکی ایک چیلنج ہے توقع ہے کہ خاقان حکومت یکجہتی کے قیام کے لیے ماضی سے ہٹ کر اندازاپنائے گی بشرطیکہ ماضی اس کے دامن کو پکڑے نہ رکھے ،انہوںنے کہاکہ کرپشن ایک ناسورہے اور اس ناسورکے جراثیم لند ن اور سرے محل سے تعلق رکھتے ہیں ،کرپشن کی حمایت کرنے والے خود کرپشن کے مرتکب ہوسکتے ہیں ،جے یوآئی کسی قیمت پر کرپشن کی حمایت نہیں کرسکتی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی نوازشریف سے ملاقات ان کے مروت کی دلیل ہے کیونکہ ہم حکومت میں ہیں جبکہ نوازشریف کا انداز اپوزیشن کاہے ،ان کا یہ انداز اپنے ہی لیے نہیں خاقان حکومت کے لیے بھی مشکلات کا باعث بن سکتاہے ،انہوںنے کہاکہ امریکی ڈومور کا مطالبہ پاکستان کو دھمکانے کے مترادف ہے اصل میں ڈومور کامطالبہ اس وقت شروع ہوا جب پرویز مشرف جیسے آمر نے امدادکے حوالے سے ڈومور کا مطالبہ کیا ،اگر آج موجودہ حکومت اورعوام نومورکا مطالبہ کررہی ہے تو اس کے لیے امداد کوبھی نومور کہہ کر خیر آباد کیاجائے ،نیٹو سپلائی کی بحالی اورروکنے کی اہلیت نہ اپوزیشن میں ہے اورنہ حکومت میں ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس وقت سول اورملٹری قیادت کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صفحہ پر لاکھڑاکیاہے ،پاکستان کے موجودہ حالات میں اتحاد اوریکجہتی کی پاکستان کی سو ل اور ملٹری قیادت سمیت دیگر جماعتوں کے درمیان اتحاد کی سہرا بلاشبہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سرہے ،اگروہ دھمکی نہ دیتے تو اس وقت ہم ایک دوسرے کے دست گریباں ہی رہتے لیکن المیہ یہ ہے کہ کیاہمیں اتحاد اوریکجہتی کے لیے کسی سانحہ اوردھمکی کاانتظاررہتاہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سندھ کی صورتحال قابل رحم ہے سندھ میں جہاں پانی ،صحت اورتعلیم کے مسائل کا سامناہے وہی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اورسیوریج کانظام درہم برہم ہے اب سندھ کی آبادی بھی سکڑ گئی ہے مردم شماری کے حوالے سے ایک نیا پنڈورا باکس کھل سکتاہے ،لگتاہے کہ سندھ کے بازعلاقوں میں ’’مردم شماری ‘‘ہوئی ہے ’’مرد وزن ‘‘شماری نہیں ہوئی حالانکہ تیسری جنس کی تعداد بھی بتائی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ امریکی صدرکی دھمکی کے بعد آرمی چیف کابیان 50فیصد درست ہے انہوںنے کہاکہ امداد کی ضرورت نہیں یہ قوم کے دل کی آوازہے لیکن جہاں تک اعتماد کا تعلق ہے تو امریکہ ناقابل اعتماد تھا نہ ہے اورنہ رہے گا ،انہوںنے کہاکہ امریکی امداد کی آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے اب وقت آچکاہے کہ اس کا رکارڈ اور آڈٹ رپورٹ اوپن کی جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں