سندھ کے مختلف شہروں میں امریکی صدر کی دھمکیوں کے خلاف مظاہرے ،امریکہ مردہ باد کے نعرے

جے یو آئی ، جے ٹی آئی نے جیکب آباد میں مظاہرہ کیا، ،مسلم لیگ ف،جے کیوایم کے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے خطے کے امن کو مزید خطرہ لاحق ہے امریکہ کی پاکستان کودھمکیاں اس کی تباہی کاسبب بنیں گی حقیقت میں یہ دھمکیاں پاک چین کے سی پیک منصوبے کوناکام کرنے کی سازش ہے ملک کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، 70سال پاکستان نے سمندر پار دوست بنانے کی کوشش کی افغان جنگ میں پاکستان 120بلین ڈالر اورہزاروں فوجی اورعوام کی جانیں قربان کیں اورامریکہ پھر بھی دھمکیاں دے کر ڈومورکا مطالبہ کررہاہے، مظاہرین

پیر 28 اگست 2017 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) امریکی صدرکی پاکستان کو دھمکیوںکے خلاف جے یوآئی ،جے ٹی آئی اورشہریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ امریکہ مردہ باد کے نعرے تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ،جے ٹی آئی اوردیگر تنظیموں سمیت شہریوں کی جانب سے امریکی صدر کی پاکستان کودھمکیوں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،حاجی عباس بنگلانی ،مولاناعبدالجبار رند،عابد ابڑو، تاج محمود امروٹی ،آفتاب کھوسو ،ثناء اللہ بروہی ،مسلم لیگ ف کے فدالاشاری ،جے کیوایم کے حبیب اللہ اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیا جس میں شہریوں اورکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کے ہاتھوں میں بینراورپلے کارڈتھے مظاہرین شہرکے مختلف راستوں صرافہ بازار ،شاہی بازار، قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے اورامریکہ مردہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ دنیا کو ایسے جنگی جنون کی طرف لے جاناچاہتاہے جہاں تباہی کے سواکچھ نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے خطے کے امن کو مزید خطرہ لاحق ہے امریکہ کی پاکستان کودھمکیاں اس کی تباہی کاسبب بنیں گی حقیقت میں یہ دھمکیاں پاک چین کے سی پیک منصوبے کوناکام کرنے کی سازش ہے ملک کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہاکہ 70سال پاکستان نے سمندر پار دوست بنانے کی کوشش کی افغان جنگ میں پاکستان 120بلین ڈالر اورہزاروں فوجی اورعوام کی جانیں قربان کیں اورامریکہ پھر بھی دھمکیاں دے کر ڈومورکا مطالبہ کررہاہے اب پاکستان کو چاہیے کہ امریکہ کو تین طلاقیں دے کر چین اور ترکی جیسے دوست تلاش کرے علاوہ ازیں مزدورشہری اتحاد کی جانب سے حاجی غلام نبی رند کی قیادت میں امریکی صدر کے خلاف احتجاجی جلوس نکالاگیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں