جیکب آباد، جج کا اچانک سول ہسپتال کا دورہ، حاضری رجسٹر ساتھ لے گئے

منگل 29 اگست 2017 20:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء)جج کا اچانک سول اسپتال کادورہ متعدد ڈاکٹر اورعملہ غیر حاضر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرسٹ سینئر سول جج عبدالباقی بھٹو نے اچانک سول اسپتال کا دورہ کیاتو عملے میں کھلبلی مچ گئی جج نے سول اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اورمریضوں سے بھی ملاقات کی اس موقع پر متعدد ڈاکٹرزاورعملہ غیر حاضر پایاگیا جس پر جج حاضری رجسٹر اپنے ساتھ لے گئے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں