جیکب آباد، ایس ایس پی کا مارکیٹ کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 29 اگست 2017 20:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء)ایس ایس پی کا مارکیٹ کا دورہ رہنمائوں نے اجرک کا تحفہ دیاشہریوں سے ملاقات حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان علی سموں نے گزشتہ روز شہرکی کپڑا مارکیٹ ،صرافہ بازار کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اوردوکانداروں سے ملاقات کرکے حفاظتی انتظامات کے متعلق پوچھا اوران کے مسائل معلوم کیے اس موقع پر کپڑ امارکیٹ کے جنرل سیکریٹری ہوندراج نے ایس ایس پی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا صرافہ یونین کے حاجی یوسف میمن ودیگر بھی موجود تھے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں