جیکب آباد،تحریک انصاف کا برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آنگ سانگ سوچی کا پتلا نذر آتش نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 7 ستمبر 2017 20:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج آنگ سانگ سوچی کا پتلا نذر آتش نوبل انعام واپس لینے کا مطالباتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایک ذبردست احتجاجی مظاہرہ سینئر رہنما راز خان پٹھان کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی انکے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر برما کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے آنگ سانگ سوچی کا پتلا نذ ر آتش کیا راز خان پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برماکے نہتے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے 57مسلم ممالک اتحادبرما میں کاروائی کا اعلان کریں تاکہ روہنگیائی مسلمانوں کا قتل عام بند ہوراز خان نے آنگ سانگ سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا بھی مطالبا کیا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں