جیکب آباد، برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:49

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جیکب آباد میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ۔ تفصیلات کے مطابق برما میں نہتے مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد اور قتل عام کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے الگ الگ احتجاجی جلوس نکالے گئے پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مسجد نور مصطفی سے انجنیئر عبدالغفار قادری ،نیک محمد حسینی، شاہ محمد ،محمد حنیف کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جے یو آئی اور جے ٹی آئی کی جانب سے ضلعی دفتر سے ایک احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹر اے جی انصاری ،عبدالجبار رند، حماد اللہ انصاری جب کہ سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے عبدالخالق قادری ،بابو حسین بخش منجھو،حسن رضا قادری کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا ان کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر آنگ سانگ سوچی کے پتلے کو نذر آئش کیا گیا جماعت اسلامی کی جانب سے ضلعی امیر عبدالحفیظ بجارانی ،اعجاز میمن ،غلام حیدر پیرزادہ کی قیادت میں جلوس نکالا گیا شرکاء نے برما حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقعے پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف برما میں مسلمانوں کی بدمت کے دہشتگرد نسل کشی کر رہے ہیں تو دوسری جانب برمی حکومت مسلمانوں کا تحفظ کرنے کے بجائے ان پر گولیاں برسا رہی ہے جو عالمی قانون اور انسانیت کے تقاضائوں کی سراسر خلاف ورزی ہے اس کے باوجود انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار امریکا اور اقوام متحدہ کے تمام ادارے سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود گہری نیند میں ہیں یا یہ محسوس کروار رہے ہیں کہ یہ سارا عمل ان کے خواہشوں کے مطابق ہو رہا ہے جس پر انہیں افسوس نہیں بلکہ صرف مذمتی بیان جاری کرنے کا بھی حوصلہ نہیں انہوں نے کہا کہ کسی معمولی واقع پر احتجاجی مظاہرے کرنے والی این جی اوز اتنے بڑے دردناک قتل عام کے خلاف پریس بیان جاری کرنے سے قاصر ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جس کام کے لئے انہیں تنخواہ ملتی ہے صرف اس کے لئے آواز بلند کرتے ہیں انہوں نے عالمی اداروں اور دنیا کے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان پر زور دیا کہ برما کہ مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ ظلم بند کرانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں