حکمران سیدنا عمر فاروق ؓکے نقش قدم پہ چل کر ساری دنیا میں پاکستان کا بول بالا کر سکتے ہیں، عبدالخالق قادری

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) ہمارے حکمران اگر سیدنا عمر فاروق ؓ عنہ کے نقش قدم پہ چلیں تو ساری دنیا میں پاکستان کا بول بالا کر سکتے ہیںان خیالات کا اظہار سٴْنی پارٹی پاکستان کے سربراہ علامہ ابوالحسن عبدالخالق قادری نے سندھ کے شہر جیکب آباد کے سٴْنی مرکز پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی اسلام کے دوسرے خلیفہ امیرالمومنین حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ کے یومِ شہادت پہ انکے عرس کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہر کے مختلف یونٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں ثناء خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور آخر میں سٴْنی پارٹی پاکستان کے سربراہ علامہ عبدالخالق قادری کا خطاب ہواعلامہ عبدالخالق قادری نے اپنے خطاب میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کی طرح سندھ میں بھی یکم محرم پہ حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ کے یومِ شہادت پہ عام تعطیل کا اعلان کیا جائے کیونکہ جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو بھلا دیتی ہیں غیروں کی ٹھوکریں انکا مقدر بن جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں