جیکب آباد،سٹی تھانہ پر عدالتی چھاپہ 14روز سے بلا جواز قید نوجوان بازیاب اسی ایچ او عدالت طلب

منگل 26 ستمبر 2017 21:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) جیکب آباد کے سٹی تھانہ پر عدالتی چھاپہ 14روز سے بلا جواز قید نوجوان بازیاب اسی ایچ او عدالت طلب تفصیلات کے مطابق سیشن جج جیکب آبادکی عدالت میں ڈنگر محلہ کے رہائشی نعمت اللہ سیلرو کی جانب سے بیٹے کو بلاجواز گرفتار کرنے کی درخواست پرگزرشتہ روز ریڈ کمشنر عزیزاللہ جمالی نے جیکب آباد کی سٹی تھانہ پر چھاپہ مارکر 14روز سے بلاجواز قید نوجوان عبدالحمید سومروکو بازیاب کرالیا جبکہ ایس ایچ او سٹی غضنفر بھٹو کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں