جیکب آباد، مردم شماری ضلع جیکب آباد کے نتائج ،قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے نتائج مسترد کر دیے

بدھ 27 ستمبر 2017 22:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) 2017ع کی مردم شماری ضلع جیکب آباد کے نتائج ظاہر دو عشروں میں اضافے کی شرح تناسب 1.72ظاہر قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے نتائج مسترد کر دیے تفصیلات کے مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے 2017 ع میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج محکمہ شماریات نے اپنے ویب سائٹ پر ظاہر کر دیے ہیں جس کے مطابق ضلع جیکب آباد کی آبادی 10لاکھ6ہزار 297اور گھروں کی تعداد 1لاکھ 77ہزار867ظاہر کیے گئے ہیں 1998ع میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق ضلع جیکب آباد کی آبادی 14لاکھ سے زیادہ تھی اسی ضلع کوتقسیم کرکے دوضلعے بنائے گئے اس وقت ضلع جیکب آباد کی آبادی 7لاکھ 27ہزار 190تھی جو اب بڑھ کر 10لاکھ 6ہزار 297ہوگئی ان تقریباً بیس سالوں میں آبادی میں دو لاکھ 79ہزار 1سئو کا اضافہ ہوا جو شرح تناسب 1.72بنا ہے محکمہ شماریات کی جانب سے کی جانے والی مردم شماری کو ضلع جیکب آباد کی قوم پرست اور مذہبیجماعتوں نے مسترد کر دیا اس سلسلے میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری نے بتایا کہ مردم شماری میں دھاندلی کی گئی ہے مردمشماری زیادہ ہوئی ہے لیکن اعداد شمار کم ظاہر کیے گئے ہیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا عبدالحفیظ بجارانی نے کہا کہ بیس سال قبل شادی کرنے والے والدین کو آٹھ آٹھ بچے پیدا ہوئے لیکن محکمہ شماریات نے جان بوچھ کر اعداد شمار کم ظاہر کیے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں