امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر انجینئراعجاز احمد کی وفد کے ہمراہ مولانا علی دوست قلندرانی کی نمازہ جنازہ میں شرکت

بدھ 27 ستمبر 2017 22:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر انجینئراعجاز احمد کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد جس میں محمد حنیف کھوسہ ھدایت اللہ رند ،ڈاکٹر عبد الرشید میمن اور حافظ عبدالغنی بلوچ شامل تھے مولانا علی دوست قلندرانی سابق رہنما جمیعت طلبہ عربیہ و سابق امیر نوازو جاگیر تعلقہ گڑھی خیرو ضلع جیکب آباد کی طویل علالت کے بعد دوران ڈائیلاسز وفات پر نمازہ جنازہ میں شرکت بعد ازاں مرحوم کے ورثہ سے اظھار ہمدردی و افسوس کے ساتھ مرحوم کے لیئے فاتحہ، مغفرت و رحمت اور بلندی درجات اور لواحقیں کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ۔#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں