جیکب آباد،سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر کا محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور سندھ،بلوچستان بارڈر پہ واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 29 ستمبر 2017 19:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر کا محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور سندھ،بلوچستان بارڈر پہ واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آبادسرفراز نواز شیخ اور ونگ کمانڈر 31 ونگ کے سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر نے محرم الحرام میں جیکب آباد میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کا پیدل دورہ کیا، ایس ایس پی جیکب آباد اور ونگ کمانڈر 31 ونگ ان کے ہمراہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیاماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں اور انتظامیہ سے ملاقات کی ایس ایس پی نے انتظامات کے بارے میں سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر کو آگاہی دی ماتمی جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں پر 2750 پولیس افسران و جوان تعنیات کیے گئے ہیں ایس ایس پی نے بتایا کہ شہر میں نکلنے والے تمام ماتمی جلوسوں کو باکس کی صورت میں پولیس سیکیورٹی دی جاے گی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف کے راستوں کو خاردار تاروں سے بلاک کر دیا جاے گا تمام ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے 70 سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیے گئے ہیں جبکہ 11 سی سی ٹی وی کنٹرول رومز کے ذریعے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جاے گی مرکزی ماتمی جلوس کی نگرانی ڈروں کیمرہ کے ذریعے کی جاے گی مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرنے والے افراد کے داخلہ واک تھرو گیٹس سے کیا جاے گا اور تمام افراد کو میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیک کیا جاے گا بعد ازاں سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر نے ایس ایس پی جیکب آباد اور ونگ کمانڈر 31 ونگ کے ساتھ سندھ ،بلوچستان بارڈر پہ واقع چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ہر چیک پوسٹ پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور بہترین چیکنگ کے عمل کو جاری رکھنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ایس ایس پی جیکب آباد نے بتایا کہ سندھ،بلوچستان بارڈر پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والے اشخاص اور گاڑیوں کو چیک کرنے کے ساتھ تمام کوائف کو رجسٹر میں درج کیا جا رہا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں