جیکب آباد ، حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

پیر 2 اکتوبر 2017 18:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء)ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور انکے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں ’یوم عاشور‘ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا، اس مناسبت سے عزاداروں نے مرکزی امام بارگاہ سمیت دیگر مقامات سے جلوس برآمد کیے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے منزل مقصود پر اختتام پذیر ہوئے ، پولیس اور رینجرس کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جیکب آباد میں موبائل فون سروس 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو صبح سے شام تک معطل رکھی گئی تھی جو اب مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے،امن وامان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس کے ساتھ رینجرزکے دستے بھی حساس مقامات پر تعینات رہے، جبکہ سندھ بلوچستان کی سرحد کو مکمل سیل کرکے ہر آنے جانے والی گاڑی کو تلاشی لی جارہی تھی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں