جیکب آباد،وکرم حملہ کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ،ملزم پیش ،حملہ آوروں کو سزا دلواکر دم لوںگا،وکرم کنگرانی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 20:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) وکرم حملہ کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت ملزم پیش حملہ آوروں کو سزا دلواکر دم لوںگا :وکرم کنگرانی تفصیلات کے مطابق ہندو نوجوان وکرم پر حملہ کرنے کے کیس کی ہائی کورٹ لاڑکانہ میں سماعت ہوئی سمیع سرہیو بھائی سمیت پیش ہوا جج نے کیس جیکب آباد ٹرانسفر کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا اس سلسلے میں وکرم کنگرانی نے رابطے پر بتایا کہ سمیع سرہیو عبوری ضمانت پر ہے پولیس جانبدار ہے کیونکہ سمیع سرہیوتھانے پر بھی مجھ پر تشدد کرتا رہا پرپولیس نے اسے گرفتار نہیں کیا اور تماشہ دیکھتی رہی عدالت سے انصاف کی امید ہے حملہ کرنے والے ملزمان کو سزا دلوا کر دم لوں گا تا کہ آئندہ کوئی بھی شہر میں ایسی غنڈہ گردی نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں