جیکب آباد کے قصبہ رسول آبادمیں آر او پلانٹ نہ لگانے ،روڈکی تعمیر کے فنڈ ہڑپ کرنے کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہر ہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء)جیکب آباد کے قصبہ رسول آبادمیں آر او پلانٹ نہ لگانے اور روڈکی تعمیر کے فنڈ ہڑپ کرنے کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہر ہ نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ رسول آباد کے دیہاتیوں نے کا فی سالوں سے لگے آر او پلانٹ شروع نہ کرنے اور گل شاخ سے رسول آباد تک روڈ کی مرمت کا کام ٹھیکیدار کیی جانب سے آدھے میں چھوڑنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ کریم داد بروہی مختیار کھوسورحیم بخش ،جلال الدین،سراج احمد،مولوی لطف اللہ اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے آراوپلانٹ کے سامنے دہرنا دیکر روڈ بلا ک کر دیا اور سخت نعریبازی کی اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ کئی سال قبل ہمارے گائوں میں آر او پلانٹ لگایا گیا پر ٹھیکیدار کی جانب سے الیکٹرت کنیکشن نہ لگانے کی وجہ سے آ ر او پلانٹ تباہ ہے ڈی سی اور مختیارکار گڑھی خیرو کا بھی شکایات کی پر کوئی فائدہ نہیں ہواآر او پلانٹ جلد شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ گل شاخ سے رسول آباد تک تعمیر کیا جانے والے روڈ کا کام ٹھیکیدار آدھے میں چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے جس کے باعث عوام تکلیف میں ہے جلد روڈ کی تعمیرمکمل کرواکر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں