کراچی، سکول کی ہیڈمسٹریس پر مبینہ حملہ کے حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی سے تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) جیکب آباد میں واقع اسکول کی ہیڈمسٹریس پر مبینہ حملہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تمام ترپولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی جیکب آباد کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر جائیں اور اسکول ہیڈ مسٹریس ودیگر عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں وقوعے میں ملوث ملزمان کی نا صرف گرفتاری بلکہ اسکول اسٹاف و ہیڈ مسٹریس کے تحظ کے لئے بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں