جیکب آباد، نجی ہندو تنظیم کے زیر اہتمام دیوالی کی تقریب کا انعقاد، 216مستحق بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ہری کرشنا ویلفئیر کی جانب سے 216مستحق بچوں دیوالی کے موقع پرتحائف تقسیم تفصیلات کے مطابق ہری کرشنا ویلفئیر کی جانب سے دیوالی کے موقع پر مستحق بچوں تحائف تقسیم کئے گئے کرشنا ہال میں منعقد تقریب میں مہراج گوتم گر ، چیمبر آف کامرس کے حاجی احمد علی بروہی،پوج ہندو جنرل پنچائت کے صدر لال چند سیتلانی،چئیر مین اندر لال ،تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،میونسپل کمیٹی کے رکن شلو کمار،دیوآنند اور دیگر نے 216مستحق بچوں میں کپڑے ،خرچی اور پٹاخے تقسیم کئے مہمانوں کو اجرک کے تحفے دئے گئے اس موقع پر ہری کرشنا ویلفئیر کے امیت کمار چھابڑیا ،پردیپ کمارسیتلانی،ونود،اکشے کہرانا ،سنجے پاہوجا،جیٹھا نند، ونوداروڑا اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری کرشنا ویلفئیر کی جانب سے مخیر حٖضرات کے تعاون سے ہر سا ل غریب جوڑوںکی اجتماعی شادی کے علاوہ غریب بچوںکے تعلیمی اخراجات بھی ادا کرتی ہے دیوالی کی خوشی میں غریب ہندوئوں کو شامل کرنے کے لئے ان میں تحائف تقسیم کئے گئے ہیںآپس میں چندہ کرکے غریبوں کی امداد کررہے ہیںمہمانوں نے خطاب میں کہا کہ نوجوان فلاحی کام قابل تعریف ہے غریب بے سہارا لوگوں کی مدد عبادت سے کم نہیں اگر سب ان نوجوانوں کی طرح کام کریں تو کوئی ضرورت مند نہ رہے گاسب خوشحال ہوجائیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں