جیکب آباد ،عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن جاری ،مزید 4کلینک سیل کردیئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)جیکب آباد میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن جاری مزید 4کلینک سیل کردیئے گئے جیکب آباد میں 122اتائی ہیں 18کلینک سیل کرچکے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے یو سی فیملی لائین میں کاروائی کرکے ڈاکٹر ثاقب ،ڈاختر سرفراز،ڈاکٹر سونی کمار سمیت 4اتائیوں کی غیر قانونی کلینک سیل کر دیںرابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایات پر جیکب آباد سمیت ٹھل گڑھی خیرو میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے جیکب آباد میں محکمہ سحت کی فراہم کردہ فہرست کے تحت 122اتائی ہیں اب تک 18اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرکے انکی کلینک سیل کی ہیں اگر کوئی سیل توڑے گا تو اسے گرفتار کیا جائے گااتائی قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیںان اسکی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں