جیکب آباد میں معذور سراپا احتجاج مالی امداد کرنے اور معذور کوٹا کے تحت نوکری دینے کا مطالبہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:37

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جیکب آباد میں معذور سراپا احتجاج مالی امداد کرنے اور معذور کوٹا کے تحت نوکری دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے معذر مالی امدادنہ کرنے اور کوٹا کے تحت نوکری نہ دینے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ڈس ایبل رائیٹس ڈولپمنٹ آرگنائزیشن جیکب آباد کے صدر محمد ابراہیم منگی ،محمد عمر پٹھان ،عزیزاللہ،عبدالحلیم سرکی،میر خان ابڑو،کرم خان اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم 9سال سے سرپا احتجاج ہیں منتخب نمائیندے آکر جھوٹی تسلیاں دیکر چلے جاتے ہیںزکواة کارڈ کے تحت ہر 6ماہ میں 6000ملتے تھے اس سے بھی اب10ماہ سے محروم ہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی سے مطالبا کیا کہ ہمیں معذور کوٹا کے تحت نوکری دی جائے علاوہ ازیںوزیر علی سومرو نے احتجاج کرتے ہوئے کہ کہ میرے 2بچے عاشق علی اور سھاگن معذور ہیںاور بیمار بھی انکا سرکاری خرچ پر علاج کرا یا جائے اور مالی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں