جیکب آباد کے ضلعی تعلیمی افسر سمیت 32ملازمین کو سیکریٹری نے نوکری سے برطرف کر دیا گیا

نیب سے پلی بارگینگ کرنے والوں کے خلاف ہائی کورٹ کے حکم پر کاروائی عمل میں لائی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:42

ْ جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)جیکب آباد کے ضلعی تعلیمی افسر سمیت 32ملازمین کو سیکریٹری نے نوکری سے برطرف کر دیا گیا نیب سے پلی بارگینگ کرنے والوں کے خلاف ہائی کورٹ کے حکم پر کاروائی عمل میں آئی تفصیلات کے مطابق نیب سے پلی بارگینگ کرنے والے جیکب آباد کے ڈی ای او پرائمری پریل شیخ،ٹی ای او اسرار بھنگرسمیت 32پی ایس ٹی ،ایچ ایس ٹی،او ٹی ،سبجیکٹ اسپشلسٹ کو ہائی کورٹ کے حکم پر سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر اقبال درانی نے نوکری سے برطرف کر دیا ہے جس کے بعد محکمی تعلیم کے ملازمین میں کھلبی مچ گئی ہے ضلعی تعلیمی افسر کی برطرفی کے بعد اب ڈی ای او پرائمری کی سیٹ خالی ہو گئی ہے اور ضلع جیکب آباد افسر کے بغیر چل رہا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں