جیکب آباد ، بھتہ نہ دینے پر سی آئی اے پولیس کی ہوٹل پر دھاوا بول دیا،9 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 27 اکتوبر 2017 20:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) جیکب آباد پولیس کا رنامہ بھتہ نہ دینے پر سی آئی اے پولیس کی ہوٹل پر دھاوا بول دیا 9افراد کو گرفتار کرکے گرفتار9افراد سمیت 13 افراد کے خلاف جو ااور ڈیوٹی میں مداخلت کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا جیکب آباد کے بولان محلہ میںبھتہ دینے سے انکا ر پر جمعرات کی شام سی آئی اے پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارکر ہوٹل مالک شیرو کو گرفتار کر لیااور پولیس موبائل پربٹھاکر لیجانے پر اہل محلہ مشتعل ہو گئی اورپولیس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور روڈ بلاک کرکے سخت نعریبازی کی مشتعل مظاہرین نے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا جس پر اہلکاروں نے گرفتار شخص کو آزاد کر دیا بعد ازاں سی آئی اے پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ مذکورہ ہوٹل پر دوبارہ چڑھائی کرکے نصیر پہنور ،دھنی بخش ابڑو،منظور پہنور،بابل رند،امتیازرند ،علی گوہر رند،نبی بخش سانگرو،غم ٹھار عمرانی سمیت9افراد کو گرفتار کر لیا اور ہوٹل میں پڑا ٹی وی ،ڈی وی ڈی اوردیگر سامان اٹھا کر لے گئے حدود کے صدر تھانے پر گرفتار9 افراد سمیت 13افراد کے خلاف سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی کے سکندر بھٹو کی مدعیت میں جوا ایکٹ اور ڈیوٹی میں مداخلتکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہیگرفتارافراد کا کہنا تھا کہ سی ٓآئی اے پولیس کے اہلکار ستار اوڈھو نے بھتہ مانگا انکار پر ہوٹل؛ مالک کو گرفتار کر لیا جس پر احتجاج کیا گیا جس پر ہوٹل مالک کی آزاد کیا بعد ازاں سی آئی اے پولیس کے انچارج امتیاز تھیبونے ہوٹل پر چڑھائی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے والوں کو گرفتار کرکے ہوٹل میں پڑا سامان اٹھا کر لے گئے نقدی اور موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہمارے ساتھ پولیس نے زیادتی کی ہے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نوٹیس لیکر انصاف کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں