ڈیرہ اللہ یار ، صوبا ئی حکو مت کی خصو صی گرا نٹ سے جا ری ترقیاتی کاموں میںمبینہ کر پشن

سیوریج نا لے ،بس اسٹینڈ ، کر کٹ اسٹیڈیم ، لا ئبر یری کئی منصو بوں پر کا م سست رو ی کا شکار

منگل 31 اکتوبر 2017 20:15

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2017ء)ڈیرہ اللہ یار میں صوبا ئی حکو مت کی خصو صی گرا نٹ سے جا ری ترقیاتی کاموں میںمبینہ کر پشن۔

(جاری ہے)

سیوریج نا لے ،بس اسٹینڈ ، کر کٹ اسٹیڈیم ، لا ئبر یری کئی منصو بوں پر کا م سست رو ی کا شکار کا عوام کو سخت مشکلا ت کا سا منا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نواب ثنا ء اللہ زہری کی جا نب سے ضلعی ہیڈ کواٹرز کیلئے فرا ہم کر دہ 20کروڑ روپے کے خصو صی فنڈ ز سے ڈیرہ اللہ یار شہر کی خو بصورتی اور نکا سی آب کی بد تر ین صورتحال پر قا بو پا نے کیلئے خطیر رقم فراہم کی گئی لیکن بد قسمتی سے شہر کے مختلف علا قو ں میں سیو ریج سسٹم کی بحا لی کیلئے کھدا ئی تو کی گئی لیکن اس منصو بے کی تکمیل دو ر دور تک دکھا ئی نہیں دے رہی ہے کھدا ئی کیے گئے نا لو ں پر گز شتہ ایک ما ہ سے کا م بند پڑا ہواہے جس کی وجہ سے رہا ئشی علا قو ں کے عوام کو دشوا ریو ں کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے مین نا لے کی ڈھکن کھلے ہو نے کی وجہ سے رات کو اند ھیرے میں گر کر کئی افراد زخمی ہو جا تے ہیں کرو ڑوں روپے کی خطیر لا گت سے جا ری بس اسٹینڈ ، کر کٹ اسٹیڈیم ، لا ئبر یری کی تعمیر کے کا مو ں میں سست رو ی محکمہ بی اینڈ آ رکے افسرا ن اور ٹھیکیدا رو ں کی کر پشن اور کمیشن سے کا مو ں میں معیا ر نظر ہی نہیں آ رہا ہے ایک ما ہ قبل بننے والی سڑ کو ں میں نا قص مٹیر یل کے استعما ل کے با عث سڑکیں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہیں سیو ریج نا لے کی تعمیر اور جگہ جگہ سڑ کوں پر کھدا ئی سے شہرکھنڈرات میںتبدیل ہونے لگا ہے جبکہ جن سڑ کو ں پرپا نی کی پا ئپ لا ئنو ں ہیں جو کھدا ئی سے متا ثر ہو نے کی وجہ سے سیو ریج کا گندا پا نی شامل ہو کر گھرو ں تک پہنچ رہا ہے جن سے لوگوں کے مکانات شدید متاثرہونے لگے ہیں ڈیرہ اللہ یار کے سیا سی سما جی حلقو ں اور سو ل سو سا ئٹی نے وز یر اعلیٰ بلو چستا ن نو اب ثنا ء اللہ زہر ی سے مطا لبہ کیا ہے کہ کرو ڑو ں رو پے کی کر پشن کا فو ری نو ٹس لے کر ذمہ دا ر افسرا ن کیخلا ف تا دیبی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے اور عوا م کیلئے درد سر بننے والے ادھو رے منصو بو ں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے تا کہ ان سے عو ام مستفید ہو سکیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں