سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی جیکب آباد میں مقامی پولیس آفیسر تعینات

بدھ 1 نومبر 2017 19:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی جیکب آباد میں مقامی پولیس آفیسر تعینات ایس ایس پی نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود جیکب آباد میں مقامی پولیس آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے مقامی افسروں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے جو ایس ایس پی کے منظور نظربتائے جاتے ہیںعدالتی احکامات پر چند افسران کا تو تبادلہ کردیا گیا ہے پر غلام نبی سمیت دیگر ابھی تک جیکب آباد ہی غیر قانونی طریقے سے تعینات ہیںعدالتی احکامات پر ایس ایس پی کی جانب سے عمل نہ کرنا پر شہریوں کی جانب سے بالا افسران کو شکایات بھی کہ گئی پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی سرفراز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر رابطہ نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں