خوشحال ایکسپریس کا انجن فیل ،سکھر ایکسپریس کو آباد میں روک لیا گیا ،مسافر رل گئے

بدھ 1 نومبر 2017 21:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء)خوشحال ایکسپریس کا انجن فیل سکھر ایکسپریس کو آباد میں روک لیا گیا مسافر رل گئے احتجاج تفصیلات کے مطابق گزرشتہ روز خوشحال ایکسپریس کا آباد کے قریب انجن فیل ہو گیا جس کے باعث کراچی سے جیکب آباد آنے والی سکھر ایکسپریس کو بھی آباد کے قریب روک لیا گیاکئی گھنٹو ں ٹرین کے کھڑے ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مشتعل مسافروں نے ریلوے حکام کے خلاف احتجاج بھی کیا انور علی نے بتایا کہ 2گھنٹے تک آباد کے قریب خوار ہوئے ہیںانجن خوشحال کا فیل ہوا ہے تو سکھر ایکسپریس کے مسافروں کو کیوں روکا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سکھر ڈویژن کی ئی واحد ٹرین ہے جس کو بھی سکھر ڈویژ ن حکام بہتر طریقے سے نہیں چلا سکتے ڈی اایس ریلوے اسکا نوٹیس لیں اسٹیشن ماسٹر پرویز احمد نے رابطے پربتایا کہ راستے میں خوشحال ایکسپریس کا انج خراب ہو گیا تھا جسکے باعث سکھر کو آباد میں روکا اور سکھر کا انجن کاٹ کر دھکے پر خوشحال ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پہنچایا یہ قانون ہے جس پر ہم نے عمل کیابعد ازاں انجن آباد جاکر سکھر ایکسپریس کے مسافروں کو جیکب آباد لایاکئی گھنٹوں آباد کے قریب کھڑے ہونے کی وجہ سے سکھر ایکسپریس تقریبا خالی ہو گئی تھی مسافروں نے جیکب آباد سے عزیزو اقارب کو بلاکرتوکوئی ٹیکسی کے ذریعے جیکب آباد پہنچا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں