ْجیکب آباد ضلع کونسل کا اجلاس ترقیاتی منصوبوں سمیت 11قراردادیں پیش اکثریتی رائے سے منظور

منگل 7 نومبر 2017 18:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) ضلع کونسل کا اجلاس ترقیاتی منصوبوں سمیت 11قراردادیں پیش اکثریتی رائے سے منظور تفصیلات کے مطابق: ضلع کونسل جیکب آباد کا اجلاس مہران حال میں چیئرمین سردار محمد پناہ اوڈھو کی صدارت میں ہوا جس میں وائس چیئرمین میجر محمد اسماعیل کھوسہ، سردار ذوالفقار سرکی ، میر رحمت اللہ کھوسہ، میر صابر جکھرانی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ممبران نے ترقیاتی منصوبوں سمیت 11قراردادیں پیش کیں جو اکثریتی رائے سے منظور کی گئیں اجلاس میں سردار ذوالفقار سرکی نے ممبران کو سولر سسٹم ،ہینڈ پمپ کی مد میں ہر ماہ 15لاکھ اور مخصوص ممبران کو ہر ماہ 6 لاکھ دینے کی قرار داد پیش کی علاوہ ازیں 2010 کے سیلاب میں ضلع جیکب آباد کی تمام تحصیلوں ٹھل گڑہی خیرو کے تباہ روڈ راستے تعمیر کرانے ضلع کونسل کے ممبران کو رکنیت کارڈ جاری کرنے ، ممبران کو ماہوار تنخواہ دینے اور ہر ماہ ترقیاتی ماکوں کیلئے 30 لاکھ دینے کی قرار دادیں پیش کیں جو کثرت رائے سے منظور کی گئیں اجلاس میں عورت ممبر کلثوم بھٹو کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار مہرین بھٹو کے گرفتار کیئے گئے ملزمان کو بھی سرعام پھانسی دینے کی قرار داد منظور کی گئی ضلع چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملنے والی سالانہ بجٹ میں سے ہونے والی بچت کے پیسوں سے ممبران کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 لاکھ اور مخصوص ممبران کو 6 لاکھ دینے کی درخواست کی ہے ہر ماہ ممبران کو 30 لاکھ دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی یونین کونسلس میں ترقیاتی کام کروا سکیں ماہوار تنخواہیں بھی دی جائیں انشاء اللہ جلد یہ مسائل حل ہو جائیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں