جیکب آباد: شہر کے وسط میں دوبارہ وین اسٹینڈ قائم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر کااحتجاج

منگل 7 نومبر 2017 20:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2017ء)جیکب آباد شہر کے وسط میں دوبارہ وین اسٹینڈ قائم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر کااحتجاج اگر شہر میں ایک کو وین اسٹینڈ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تو ہمیںبھی اجازت دی جائے میر احمد جکھرانی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہر کے وسط میں ایک بار پھر گڑھی خیروکا اسٹینڈ قائم کیا گیا ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت پریشان ہیں وین اسٹینڈ کی وجہ سے روڈ بلاک اور ٹریفک اکثر جام رہتی ہے دور دراز سے آنے والے مریضوںکی ہسپتال تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے ٹرانسپورٹ یونین دائو جھانپور کے صدر میر احمد جکھرانی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لئے ایک ہو نا چاہیی10سال بعدشہر میںغیر قانونی قائم گڑھی خیرو کے وین اسٹینڈ کو ختم کیا گیا تھا جسے اب دوبارہ شہر میںاسٹینڈ قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو سراسر زیادتی ہے اگر گڑھی خیرو کا اسٹینڈ الڈ میونسپل روڈ پر کھولا گیا ہے تو پھر ہمیں حبیب چوک پر اسٹینڈ قائم کرنے دیا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا ڈی سی اور ایس ایس پی اسکا نوٹیس لیں

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں