جیکب آباد ،کمشنر کی ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس کی صدارت ،ٹیکنیکل کالج اور کیڈٹ کالج کے لئے مختص پلاٹ کا معائنہ

منگل 7 نومبر 2017 21:08

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2017ء) کمشنر لاڑکانہ کی جیکب آباد آمد ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس کی صدارت ٹیکنیکل کالج اور کیڈٹ کالج کے لئے مختص پلاٹ کا معائنہ تفصیلات کے مطابق : کمشنر لاڑکانہ غلام عباس بلوچ گذشتہ روز جیکب آباد کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے کانفرنس روم میں افسران سے ضلع جیکب آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو ،اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم سمیت ضلع کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں کمشنر غلام عباس بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے اس لئے شہر کے جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں ان کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ منصوبے مکمل ہوں تو عوام کو سہولت میسر آئے ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر رکھا جائے شکایت پر کاروائی ہوگی غیر معیاری کاموں سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس لئے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو بھی چیک کیا جائے بعد ازاں کمشنر لاڑکانہ ڈویژن غلام عباس بلوچ نے ٹیکنیکل کالج کا دورا کر کے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا غلام سرور لاشاری نے انہیں بریفنگ دی کمشنر نے بائے پاس پر کیڈٹ کالج کی تعمیر کے لئے پلاٹ کا بھی معائنہ کیا ۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں