جیکب آباد، سرکاری گرلز سکول کی چھت کا پلستر گرنے سے پانچ طالبات زخمی ہو گئیں

منگل 7 نومبر 2017 21:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) گورنمنٹ اسکول علن جمالی میں نویں جماعت کی چھت کا پلستر گرنے سے 5طالبات زخمی اسکو ل میں خوف ہراس ناقص تعمیر کی وجہ سے حادثہ ہواسٹی فورم کا وفد ہمدردی کے لئے پہنچا تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح جیکب آباد شہر میں واقع علن خان جمالی ہائی اسکول میں نویں جماعت کی چھٹ کے پلستر اچانک دھماکے سے گر گئے جس کے باعث 5طالبات صبا ،ماہنور،ثانیہ،عارفہاور بی بی زینب زخمی ہوگئی واقع کے سببکلاس میں بھگدڑ مچ گئی اور اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیااطلاع پر سٹی فورم کے چئیرمین میاں احمد بلیدی ،گل حسن ٹالانی،حماد اللہ انصاری،شلوکمار ،اکبر عمرانی نے علن جمالی اسکول پہنچ کر منتظم گل حسن جمالی سے حادثے کی تفصیلات معلوم کیںاور ہمدردی کا اظہار کیاہیڈ مسٹریس نسیم اعوان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارت کی چیکنگ کی جانی چاہئے تاکہ اس عمارت کی موجودہ صورتحال کا پتہ چل سکے اکثر سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور کسی بھی وقت کوئی خوفناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے اس واقع میں تو صر ف طالبہ معمولی ذخمی ہوئی ہیں سٹی فورم کے میاں احمد بلیدی نے بتایا کہ اسکول کی ناقص تعمیر کی گئی جس کے باعث 2008میں لاکھوں کی لاگت سے بنائی گئی عمارت گرنا شروع ہو گئی ہے اسکول کا زیر تعمیر پرائمری سیکشن کا کام بھی غیر معیاری ہو رہا ہے اسکا نوٹیس لیا جائے شہر کا یہ واحد اسکول ہے جس میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری قابل تعریف ہے سٹی فورم میںمطالبا کیا کہ اس کی تحقیقات کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں