جیکب آباد:وزیر اعظم توانائی بچت پرگروام ناکام

سیپکو نے انرجی سیور صارفین کو نہ دیئے ملازمین مارکیٹ میںفروخت کرنے لگے

بدھ 8 نومبر 2017 19:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2017ء)وزیر اعظم توانائی بچت پرگروام جیکب آباد میں ناکام سیپکو نے انرجی سیور صارفین کو نہ دیئے ملازمین مارکیٹ میںفروخت کرنے لگے تفصیلات کے مطابق بجلی بچانے کے لئے وزیر اعظم تونائی بچت پروگرام کے سلسلے میںواپڈا کی جانب سے صارفین کو انرجی سیور دیئے جا رہے ہیں پر وزیر اعظم کا یہ پروگرام جیکب آباد میں سیپکو کے راشی عملے نے ناکام کر دیا ہے وزیر اعظم توانائی بچت پروگرا م میں لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف ہو ا ہے بل دینے والے صارفین کو راشی عملے نے انرجی سیور دینے کے بجائے مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دئے ہیں اس حوالے سے بل میں سیور کی دی گئی رسید بھی کاٹی گئی ہے تاکہ صارف کو پتہ نہ چل سکے ملازمین انرجی سیور کے کارتون لیکر شہر میں فروخت کرنے کی اطلاعات ہیں وزیر اعظم کے پروگرام میں ہونے والی لاکھوں کی اس کرپشن کے اس سلسلے میں ایکسئین سیپکو جیکب آباد اعجاز چنہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا نمبربند تھا جبکہ اسی ڈی او ٹو شفقت لاشاری کا نمبر اٹینڈ نہ ہوادوسری جانب بل دینے والے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سراسر زیادتی ہے یعنی وزیر اعظم کے پرواگرام کو خو د واپڈا کا عملہ ناکام بنا رہا ہے کسی اور کو کیا ضرورت ہے مملکتی وزیر عابد شیر علی اس کرپشن کا نوٹیس لیکر ملوث عملے کے خلاف کاروائی کریں

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں