جیکب آباد میں پولیس کی سیکیورٹی نے 5معصوم جانیں نگل لیں ،راستے بند ہونے سے نومولود بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکے ،دم توڑ گئے

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:42

جیکب آباد میں پولیس کی سیکیورٹی نے 5معصوم جانیں نگل لیں ،راستے بند ہونے سے نومولود بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکے ،دم توڑ گئے
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) جیکب آباد میں پولیس کی سیکیورٹی نے 5معصوم جانیں نگل لیں راستے بند ہونے کی وجہ سے نومولود بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکے اوردم توڑ گئے، ہسپتال لانے میں تاخیر نہ ہوتی تو شاید بچے بچ جاتے ڈاکٹر، بچوں کی اموات کا ذمہ دار کون شہری سوال کرنے لگیتفصیلات کے مطابق چہلم کے موقع پر جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے سخت حفافتی اقدامات کئے گئے شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت گلی محلوں کو بھی خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا جس کے باعث شہری گھر وں میں محصور ہو کر رہ گئے اور شہر میں کرفیوں کو سماع ہو گیا یہاں تک کے جمع نماز کی ادائیگی کے لئے شہریوں کو مسجد اور مریضوں کی ہسپتال تک رسائی مشکل کر دی گئی راستے بند ہونے کی وجہ سے بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر 5معصوم بچے دم توڑ گئے گل ہسپتال کے سامنے ڈیو ٹی پر متعین اہلکار کے مطابق 5بچے میر ے سامنے فوت ہوئے جنکے ورثاء روتے ہوئے گئے ہیں اس سلسلے میںگل ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن نے بتایا کہ ایک نومولود بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور ایک ڈیرہ الہیار کا تھا نومولود بجوں کے والدین کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے ہسپتال پہنچے ہیں راستے بند تھے پولیس کی جانب سے روکا گیاتھا کئی کلو میٹر پیدل چل کر آئے ہیںڈاکٹر کے مطابق کیونکہ بچے نومولود تھے جنہیں آکسیجن کی ضرورت تھی اگر بروقت وہ ہسپتال پہنچتے تو شاید بچ جاتے شہری اتحادجیکب آباد اورمسلم لیگ ن کے صدر اکرم ابڑو کا کہنا تھا کہ پولیس کے ایسے حفاظتی اقدامات سے عوام تکلیف میں ہے راستے بند کرنا درست نہیںپی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر اور الیکٹر ک یونین کے رہنما ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے راستے بند کرکے معاشی دہشت گردی کی ہے اور شہر کا کاروبار تباہ کرکے رکھ دیا ہے یہ تو عجیب روایت ہے ہڑتال کے دوران میڈیکل بند نہیںکراتے یہاں تو میڈیکل بند کرائے گئے دودھ کی دکانیں بند تھی بچے تڑپ رہے تھے پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ دینا ہے پر یہ کونسا تحفظ ہے جس میں شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ایس ایس پی سرفراز شیخ کو سوچنا چاہئے یہ تو پانچ بچے تھے جومیڈیا پر آئے ایسے کئی لوگ اس سیکیورٹی کا شکار ہوئے ہونگے ،چیمبر آف کامرس کے احمد علی بروہی نے کہا کہ روز روز راستے بند کرنے سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے اور کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستے پر حفاظتی انتظامات کئے جائیں شہر کو بند کرنا درست نہیںمریضون کو تو ہسپتال جانے دیا جائے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے پولیس عوام کو پریشان کر رہی ہے راستے بند ہونے کی وجہ سے جو بچے فوت ہو ئے انکا کو ن ذمہ دار ہے ایس ایس پی اسکا جواب دیںپولیس کی یہ ایسی سیکیورٹی تو لوگوں کی جان بچانے کے بجائے جان لینے کا سبب بن رہی ہے حاجی یوسف میمن کے مطابق چیمبر آف کامرس کی جانب سے اس سلسلے میں کل ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں