جیکب آباد، چند منٹوں کی بارش سے شہر کے گلی محلے اور راستے تالاب بن گئے

منگل 14 نومبر 2017 23:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) جیکب آباد میں چند منٹوں کی بارش سے شہر کے گلی محلے اور راستے تالاب بن گئے شہریوں کا چلنا دشوار ہو گیاتفصیلات کے مطابق پیر کی شام گرج چمک کے ساتھ ہونے والی چند منٹوں کی بارش سے شہر کے گلی محلے اور راستے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیںجبکہ شہر کی مارکیٹوں سے بھی تاحال بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا ہے جس کا باعث عوام کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے مارکیٹ میں روڈ پر تالاب کی صورت میںجمع پانی سے کاروبا ر بھی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ میونسپل عملہ غائب ہے گلی محلوں میں روڈ پر جمع پانی سے شہریوںکی زندگی عذاب ہو گئی ہے جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبا کیا ہے کہ جلد صفائی کرائی جائے بارش کے کھڑے پانی سے گندگی میں اضافہ اور موضی امراض پھیل رہے ہیںمچھروں کی بہتات ہو گئی ہے شہری بڑی تکلیف میں ہیںکوئی پرسان حال نہیںڈی سی اور ایم این اے سیل انچارج میر فہد خان نوٹیس لیں۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں